خبرنامہ بلوچستان

وکلا اورسول سوسائٹی کی سکیورٹی کومزید موثربنایاجائیگا،وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ( آئی این پی) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال میں دھماکے کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس میں معصوم افراد کو ٹارگٹ کیا گیا، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خفاظت کریں، وکلا اور سول سوسائٹی کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سخت سز ا دی جائے گی۔انکا یہ بھی کہناتھا کہ ہمارے لوگوں کو جاں بحق نہیں ،شہید کہا جائے، بلوچستان کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے قتل کے خلاف وکلا سول ہسپتال میں احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم دہشتگردوں کی طرف سے پہلے شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوگیا۔