خبرنامہ بلوچستان

وہ قومیں ترقی نہیں کرسکتی جو اپنے روایات اور ثقافت کو بھول جاتی ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ملت + اے پی پی) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ قوم ایک عظیم تاریخ اور ثقافت رکھتی ہے آج بلو چستان سمیت ملک بھر میں بلوچ ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے بلوچ کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، وہ قومیں ترقی نہیں کرسکتی جو اپنے رسم ورواج اور ثقافت کو بھول جاتی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچوں کی تاریخ میں مہمانوں ،عورتوں اور بچوں کو حالت جنگ میں بھی عزت احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،اب ہمیں اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بلند کرنا ہوگا، ،میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ روز محنت کی بدولت بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے اور ماضی کے مقابلے میں صوبے میں امن امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔