خبرنامہ بلوچستان

پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

زیارت (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم نے کوئٹہ کیلئے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے،کوئٹہ کے شہریوں کیلئے گرین لائن بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے،بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وہ منگل کو زیارت میں منگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،پانی کی قلت پوری کرنے کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں صفائی کی حالت نہایت ابتر تھی،ہنگامی بنیادوں پر بہتری لائی گئی ہے،وزیراعظم نے کوئٹہ کیلئے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے،کوئٹہ کے شہریوں کیلئے گرین لائن بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں اہم کردار ادا کیا ہے،بلوچستان کو بھی پاکستان کے دوسر ے صوبوں کے برابر لائیں گے۔