خبرنامہ بلوچستان

پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے لیے بے شمار قر بانیاں دی ہیں:،میر آحمد حسنی

چاغی:(اے پی پی)شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر دالبندین میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے پی پی پی کے صوبائی رہنما میر محمد عارف محمد حسنی ،ضلعی صدر میر حبیب دہانی ،کامریڈ سید محمد نبی ،میر آحمد حسنی ،عبد الرحمان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے لیے بے شمار قر بانیاں دی ہیں اورشہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ،مر تضی بھٹو کی قربانی کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو کے جیالے گھر گھر میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک قوت ہے ، برسی کے موقع پرپورے ملک میں جیالے اپنی قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب کے بعد اپنی قائد کے ایصال ثواب کے لیے لنگر تقسیم کیا گیا۔بعداز پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر حبیب دہانی کی قیادت میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں کارکنان نے پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کی اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔