خبرنامہ بلوچستان

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 68 افراد گرفتار

گوادر:(آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں جیوانی اور شاہ جہاں میں چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 68 افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد میں ایک افغانی‘ دو ایرانی اور 65 پاکستانی شامل ہیں۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پیر کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں جیوانی اور شاہ جہان چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 68 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں ایک افغانی باشندہ‘ دو ایرانی اور 65 پاکستانی شامل ہیں۔ کوسٹ گارڈز نے گرفتار افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کردیاؤ۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق جنوری سے اب تک 1217افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ہے۔ (ن غ)