خبرنامہ بلوچستان

پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی 75 افراد گرفتار

حب (آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 75 افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ جمعہ کو پاکستان کوسٹ گارڈ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 75افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں پانچ بنگالی‘ آٹھ افغانی اور 62 پاکستانی شامل ہیں۔ (ن غ)