خبرنامہ بلوچستان

پاکستان کو تقسیم کرنے میں پی پی نے اہم کردارادکیا

کو ئٹہ (ملت + آئی این پی) تحریک جوانان پاکستان کے صوبائی صدر نجیب اللہ ترین نے بلاول بھٹو زرداری کی حمید گل بارے غلط بیانی کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں پی پی نے اہم کردارادکیا بلاول بھٹو کودوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے اردگر دیکھنا چاہئے ،کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے آغا طاہر کو تنظیم کے صوبائی جنرل سیکرٹری جبکہ نورمحمدنور کو صوبائی نائب صدر نامزد کیا ،ان کاکہناتھاکہ حمیدگل وہ ہستہ ہے جنہوں نے روس جیسے سپر طاقت کو تقسیم کیا ان کی خدمات اور جذبہ حب الوطنی کے پیش نظر انہیں عالم اسلام نے اپنا عسکری قائد تسلیم کیاتھا ،انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حمید گل بارے غلط بیانی کی مذمت کی انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری جنرل(ر) حمید گل بارے غلط بیانی سے پہلے اپنے اردگرد دیکھے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں پی پی کااہم رول ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد کے راستے پر چلتے ہوئے قائد تحریک محمدعبداللہ گول کی قیادت میں موجودہ فرسودہ نظام کے خاتمے تک اپناجدوجہد جاری رکھیں گے۔