خبرنامہ بلوچستان

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات ایف سی اہلکارآسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق

چاغی -(اے پی پی)پاک افغان سرحدی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ایف سی حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ برآب چاہ میں پیش آیا۔ جہاں ایف سی کیمپ کے باہر چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والا سپاہی حضرت علی آسمانی بجلی کے سبب جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ،جسے فوری طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ حکام کے مطابق شہید اہلکار کا تعلق لکی مروت سے بتایا جاتا ہے جس کی جسد خاکی پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کیا جائے گی۔