خبرنامہ بلوچستان

پاک فوج اورقوم آج بھی 1965کےجذبےسےسرشار ہے: نواب ثناءاللہ

گورنر بلوچستان نے

کوئٹہ: ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ پاک فوج اور قوم آج بھی 1965کے جذبے سے سرشار ہے ،اپنی مقدس سرزمین کا ہر صورت تحفظ کریں گے اور مکار دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی اے ایف سمنگلی بیس کوئٹہ میں 6ستمبر کے حوالے سے منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض ،سول ،آرمی نیول اور پاک فضائیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 1965کے دشمن آج پھر ملک کی سلامتی کو چیلنچ کررہے ہیں تاہم دشمن کی ہر سازش کو قومی یکجہتی سے ناکام بنایا جارہا ہے ،ضرب عضب میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کا کردار قابل فخر ہے ،تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں ایف 16جے ایف 17تھنڈر اور ایف 7پی جی ائیرکرافٹ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔