خبرنامہ بلوچستان

پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ نے مردخواتین وبچوں کو فری میڈیکل کیمپ کی سہولیات فراہم کیں

سبی (ملت + آئی این پی) سبی کے سالانہ تاریخی میلے میویشیان واسپاں کی 4 روزہ تقریبات میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ نے سینکڑوں کی تعداد میں مردخواتین وبچوں کو فری میڈیکل کیمپ کی سہولیات فراہم کی پاک افواج کی جانب سے مردخواتین بچوں ومیڈیا کے نمائندوں کو گفٹ بھی دئیے گئے ، برگیڈئر شہزادشاہد نوازنے کہاہے کہ تعلیم انسان کو باشعور بناتی ہے بلوچستان کے لوگ باشعور محب وطن ہیں پاک افواج سبی سمیت بلوچستان کو تعلیم یافتہ خوشحال بیماریوں سے پاک دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر اسٹیشن سبی برگیڈیئر شہزاد شاہد نواز کی نگرانی میں پاک فوج کی جانب سے ہاکی اسٹیدیم سبی میں سبی کا سالانہ تاریخی میلے کے موقع پر4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کے انچارج کمانڈنٹ آفیسر سی ایم ایچ سبی لیفٹیننٹ کرنل عمرخان آفریدی کی نگرانی چار روز مسلسل اپنی خدمات جاری رکھی چار روزہ فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے تربیت یافتہ میڈیکل اسپیشلسٹ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر اسد محمود سرجیکل اسپیشلسٹ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر شعیب ،پتھالوجسٹ میجرڈاکٹر فواد ، گائناکالوجسٹ میجر ڈاکٹر ربیعہ ،ڈینٹل سرجن میجر ڈاکٹر شہزاد میڈیکل آفیسر کیپٹن ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر بینا ڈاکٹر حبہ مشتاق سمیت پاک افواج کے تربیت یافتہ پیر امیڈیکل اسٹاف نے سبی میلے کے موقع پر سینکڑون کی تعداد میں مردخواتین بچوں اور عمر رسیدہ افراد کا فری چیک آپ کیا اور فری میڈیکل چیک آپ کیلئے آنے والوں کو ادویات بھی فراہم کی فری میڈیکل کیمپ کی کارکردگی کا جائز ہ لینے کیلئے بریگیڈئر شہزادشاہد نوازدیگر پاک افواج کے آفیسران نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا اس موقع پر سی ایم ایچ ہسپتال سبی کے انچارج لیفٹیننٹ کرنل عمر خان نے سبی میلے کے موقع پر لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی سبی میلے کی چار روزہ تقریبات میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں جن کو ضرورت کے مطابق فری ادویات بھی فراہم کی گئیں ہے اس موقع پرپاک افواج کے بہادر آفیسران کا کہنا تھا کہ پاک فوج زمانہ امن میں بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے سیلاب زلزلہ یا کسی بھی قدرتی آفات میں بھی عوام کی رہنمائی کی جاتی ہے سبی کے سالانہ میلے کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اس دوران پا ک افواج کے آفیسران لوگوں میں گھل مل گئے اور مریضوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی دریافت کئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک آرمی کے آفیسران نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے ہر محب وطن چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں خوشحالی امن آئے تاکہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکے پاک آرمی کی جانب سے ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ تعلیم یافتہ بلوچستان ملک کی ترقی خوشحالی کا ضامن بن جائے موقع پر موجود لوگوں پاک افواج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقات پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچ عوام کوسہولیات فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیاجشن سبی کے موقع پاک آرمی کی جانب سے سبی میلے کے دوران جذبہ خیر سگالی پر مرد خواتین بچوں کوتحائف بھی پیش کئے گئے۔