خبرنامہ بلوچستان

پشین اور گرد و نواح میں3.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: (ملت+آئی این پی) پشین اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت3.9ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقوں پشین اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65کلومیٹر دور خانوزئی میں تھا اور اس کی گہرائی 25کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ (ن غ)