خبرنامہ بلوچستان

پشین :بارش سے 5افراد جاں بحق،3زخمی

پشین(اے پی پی )پشین کے علاقے حرم زئی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق،جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر پشین عبدالواحد کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشین کی تحصیل حرم زئی کے علاقے کلی حاجیزئی سیدان میں بارشوں کے باعث حاجی محمد نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں حاجی محمد اس کے دو پوتے اور دو پوتیاں موقع پر جان بحق ہوگئے، جبکہ دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔ ڈی سی پشین نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر وہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فور ی طبی امداد فراہم کی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پشین میں چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کی ہرممکن مدد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔