خبرنامہ بلوچستان

پنجگور:ایف سی کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پنجگور:( آئی این پی)ایف سی نے پنجگور میں ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ خفیہ اطلاع پرایف سی نے پنجگور کے علاقے گورکندان میں اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی . فائرنگ کے تبادلے میں اسمگلرز منشیات سے بھری تین گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق قبضے میں لی گئی منشیات کی مقدار دو ہزار کلو گرام ہے اور اسے ملک کے مختلف علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔