خبرنامہ بلوچستان

پنجگورمیں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پنجگور: پروم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں نے ایک گھر پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگورمجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ قتل کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی۔