خبرنامہ بلوچستان

پنجگورمیں فرنٹیئر کوربلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی

کوئٹہ۔ : (اے پی پی) پنجگور میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو پنجگور میں ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اسلحہ میں 3کلاشنکوف ، 5رائفلیں ، 2پستول شامل ہیں اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔