خبرنامہ بلوچستان

پنجگور ، کیسکو ایکسین بازیاب

بلوچستان:(ملت+اے پی پی) کے ضلع پنجگور میں ایف سی نے سرچ آپریشن کرکے کیسکو کے ایکسین کو بازیاب کرالیا ،آپریشن میں دو اغوا کار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کمانڈنٹ پنجگور رائفل کو اطلاع ملی کہ پندرہ روز قبل اغوا کئے ایکسین کیسکو گریڈ نصیب اللہ کو اغوا کاروں نے پنجگور کے علاقے پروم میں رکھا ہے جس پر ایف سی نے سرچ آپریشن کرکے نصیب اللہ بلوچ کو بحفاظت بازیاب کرالیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اغوا کار مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔