خبرنامہ بلوچستان

پنوں عاقل گیس سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد زخمی

پنوں عاقل: (ملت+اے پی پی) افسوسناک حادثہ پنوں عاقل کے قریبی گاؤں ربن سمیجو میں پیش آیا جہاں شاہد علی بچوں کو غبارے فروخت کر رہا تھا کہ اچانک گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ سکھر کے سول ہسپتال میں کم جگہ ہونے کے باعث دو دو بچوں کو ایک ہی بیڈ پر رکھا گیا ہے۔ زخمیوں کی طبی امداد کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث طبی عملہ ار مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔