خبرنامہ بلوچستان

پٹرولیم مصنوعات پرزائد سیلز ٹیکس لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: (آئی این پی) پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد وصول کردہ سیلز ٹیکس کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زیادہ سیلز ٹیکس کی وصولی آئین کے منافی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس غیر آئینی ہونے کے باوجود وصول کر رہی ہے جس کا حکومت کے پاس کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زیادہ وصول کردہ سیلز ٹیکس کی رقم واپس کی جائے ۔