خبرنامہ بلوچستان

پیرامیڈیکل اسٹاف چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں 17اپریل کوتاریخی لانگ مارچ کرئے گا

گنداخہ(ملت آن لائن + آئی این پی) پیرامیڈیکل اسٹاف کا کوئٹہ میں تاریخی دھرنا ہوگا،محمدصالح مینگل۔تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکل اسٹاف ضلع جعفرآباد کے رہنماؤں قربان علی جمالی،احمدنواز جمالی،محمدصالح مینگل،ضلعی چئیرمین خورشید جمالی،جوائینٹ سیکرٹری اللہ ڈنہ قمبرانی،علی گل قمبرانی،علی شیر برڑو،حاجی منیراحمد جمالی،عبدالستار جمالی ودیگر نے بدھ کو پریس کلب گنداخہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں 17اپریل کو کوئٹہ میں تاریخی لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا جس کے سلسلے میں ضلع جعفرآباد کی تمام تحصیلوں سے ممبران کی تیاریاں ہوچکی ہیں انشااللہ ہم اپنے جائز مطالبات منظور کرواکے ہی رہیں گے،انہوں نے مذید کہا کہ حکومت بلوچستان ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے مگر پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے جائز مطالبات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی کیونکہ یہ ہمارا جائز حق ہے انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات جن میں سروس اسٹکچر،ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،رسک الاؤنس سمیت دیگر نکات کو منظور کرنے میں بلوچستان حکومت کوقدم عملی قدم اٹھانا پڑے گا ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے نہیں جاتے انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے صوبائی مرکزی رہنماؤں کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں لانگ مارچ اور دھرنے کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کی آواز پر لبیک کہتے ہیں۔