خبرنامہ بلوچستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن ہے

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں پیٹرول اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کو عوام دشمن اقدامات کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ تین سالوں سے کئی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے عوام دشمن اقدامات کے زریعے عوام کو فاقہ کشی اور معاشی استحصال کا نشانہ بنا یا گیا ہے ، عوام ان حالات میں حکومت سے کسی طرح کی بہتری کی توقع نہیں رکھتی جبکہ حکومت خود اپنی چار سالہ دور اقتدار میں کئی مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے دباو کو کم کرنے کے دعوووں کے باوجود ناکامی سے دوچار ہے جو اس کی واضح دلیل ہے عوامی مسائل کے حل جیسے حکومتی دعووں کے پیچھے خالصتاسیاسی مقاصد پوشیدہ ہے ، پیٹرول سمیت کئی دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتو ں میں کمی کے محض دعووے کئے جارہیں ہیں بجلی سستی کرنے اور اسے عوام کے لئے مفت فراہمی کا وقت تب آئیگا جب موجودہ حکومت کا دور اقتدار اپنی اختتام کو پہنچ جائے گی ، عوامی مسائل کے موثر حل کی تلاش میں عدم سنجیدگی اور عوام کو تاریکی میں رکھنے کی ایک اور بنیادی وجہ جو واضح طور پر عوام کو دکھائی دے رہی ہے یہ بھی ہے کہ حکومت نے اس وقت اپنی طر ف سے ساری توانائی سیاسی مخالفین کے دفاع پر صرف کی ہے ، ، پیٹرول کی قیمتوں میں با ر بار اضافے سے بھی واضح ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں یا اس کی ادراک نہیں رکھتے، بیان میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، اس کے ساتھ عوامی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے لئے نظر ثانی کمیٹی تشکیل دے کر آئے روز کی اضافے کا فوری نوٹس لیاجائے اور اس عفریت سے عوام کو نجات دلائی جائے تاکہ عوام کی دم تھوڈتی ہوئی توقعات کو واپس بحال کیا جاسکے ۔