خبرنامہ بلوچستان

پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے

گندا خہ (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پا رٹی کے قا ئد اور سابق صد ر آصف علی زر داری کے ساتھ بلو چستان کے پا نی سے متعلق با ت چیت کی ہے امید ہے صو بے کو اس کے حصے کا پا نی ملے گا،ملک بھر اور خاص کر بلو چستان میں مر دم شما ری کا انعقاد احسن اقدام ہے تا ہم اس میں کسی کے ساتھ نا انصا فی نہیں ہو نی چا ہیئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز گنداخہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ان کے ہمرا ہ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی،پی پی پی گنداخہ کے صدر میر سمیع اللہ جمالی بھی ہمراہ تھے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ کچھ دن پہلے ان کی سابق صدر آصف زرداری سے میری ملاقات ہوئی جس انہوں نے سندھ کی طرف سے بلوچستان کو اپنے حصے کا پانی کم دینے کے سلسلے میں اہم گفتگو ہوئی تو سابق صدر آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی ضرور ملے گا ہم بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اورکینالوں کے انفراسٹکچر پرضرور نظر ثانی کریں گے اور اگلے بجٹ میں اس کا حصہ ضرور رکھیں گے ،میر چنگیز جمالی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پیپلز پارٹی کو مذید فعال کریں کیونکہ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے ہم شہید بھٹو شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مجاہد ہیں پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک سے کلین سوئپ کرے گی مردم شماری کے سوال پر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ مردم شماری ہورہی ہے مگر ہوسکتا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ تھوڑی بہت ناانصافی ہواس چیز کو حکومت کو ضرور دیکھنی چاہئیے کہ کہیں علاقے کا نقصان نہ ہو اور غلط اندراج نہ ہوعوام کو بھی چاہئیے کہ مردم شماری میں دلچسپی لیں کیونکہ یہ آنے والی نسلوں کے لئے یہ بنیاد ہے۔