خبرنامہ بلوچستان

پیپلز پارٹی( آج) بلوچ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد/بیٹھک بلوچ(آئی این پی ) پیپلز پارٹی آج بلوچ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی‘ پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ کے زیر اہتمام نامزد امیدوار پی پی پی سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ کے انتخابی جلسہ عام کا انعقاد آج کالج گراؤنڈ بلوچ میں ہوگا،جس سے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی‘ سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید،کابینہ وزارء اور پیپلز پارٹی کے دیگر عمائدین خطاب کریں گے،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،بلوچ شہر کو پارٹی پرچموں،پینافلیکس اور بینرز سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے،جیالوں میں جوش وخروش کی فضاء ہے، جیالوں کی ہر طرف جئے بھٹو ،جئے بی بی،جئے بلاول اور جئے ربانی کے نعروں سے فضاء میں گونج ہے،حلقہ بلوچ کے تمام کونوں سے جیالوں کی ایک بڑی تعداد جلسہ عام میں شریک ہوگی،اس سلسلہ میں پی ایس ایف اور پی وائی او بلوچ کے کارکنان جلسہ عام کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔