خبرنامہ بلوچستان

چاغی، دالبندین میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء سردار محمدحنیف سیانی جانبحق ہوگئے، پولیس

چاغی۔ (ملت آن لائن) چاغی کے علاقے دالبندین میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء سردار محمدحنیف سیانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر مسجد روڈ دالبندین میں اس وقت پیش آیا جب مقتول عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کو سینے پر متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی اور لاش پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔