خبرنامہ بلوچستان

چاغی:دوگروپوں میں تصادم ایک شخص جاں

چاغی: (اے پی پی)چاغی کے علاقے افغان مہاجر کیمپ میں ایک قبیلے کے دوگروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق ہفتہ کو چاغی میں افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں ایک ہی قبیلے کے دوگروپوں میں اچانک جھگڑا شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں میں جھگڑا بند کرکے لاش اور زخمیو ں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔