خبرنامہ بلوچستان

چمن:اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد

چمن:(اے پی پی) چمن میں تین روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ پر میڈیکل سٹور کے مالک مطیع اللہ کی تشدد زدہ لاش مل گئی ۔لیویزکواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردی ۔لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔