خبرنامہ بلوچستان

چمن ،بوغرہ روڈ پر دھماکے میں دو افراد زخمی

چمن:(ملت+آئی این پی )بوغرہ روڈ پر دھماکے میں دو افراد زخمی، دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا پیر کو صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے بوغرہ میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ، دھماکے کے بعد بوغرہ روڈ کو آمدورفت کے لئے بند کردیا گیالیویز زرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد بوغرہ روڈ پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے۔