خبرنامہ بلوچستان

چمن اور پشین میں زلزلےجھٹکے

کوئٹہ (آئی این پی ) چمن اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4اعشاریہ7ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق چمن ، پشین سمیت شمالی بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلیکی شدت 4عشاریہ7ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کا بتانا ہے کہ اس کی گہرائی زیر زمین 35کلو میٹر اور مرکز پشین سے51کلومیٹر مغرب میں تھا۔