خبرنامہ بلوچستان

چمن: ایف سی نےدہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

چمن:(آئی این پی) چمن کے علاقے گلدارباغیچہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام پانچ دہشت گرد گرفتار،بارودسے بھری گاڑی سمیت اسلحے کاذخیرہ برآمدکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف سی اور حساس ادارے نے چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں پر آپریشن کیا اور دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ڈی پی اواسد خان ناصر نے بتایا کہ آپریشن میں دوطرفہ فائرنگ کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹوڈی گاڑی جس میں بارود کی بھرا جارہا تھا جسے شہر میں کسی بڑی کاروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی میں گیارہ عدد دیسی بم دو کلاشکوف، دو پسٹل،تین عدد دستی بم،دو راکٹ لانچر کے گولے،ڈیوٹونیٹرز،سمیت بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔دہشت گردوں کا تعلق افغان علاقے کنڑ سے ہیں جن کو تفتیش کے لیے خفیہ مقام منتقل کردیا گیا،یاد رہے کہ پاکستانی طالبان سربراہ ملا فض اللہ بھی افغان علاقے کنڑ میں چھپا ہوا ہے