خبرنامہ بلوچستان

چمن: ایک شخص کی لاش برآمد

چمن۔ :(اے پی پی )چمن میں اسحاق زئی قلعہ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔چمن میں لیویز حکام کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کواسحاق زئی قلعہ کے علاقے میں قبرستان برآمد ہونے والے شخص کی لاش کی شناخت نصراللہ ولد ولی جان سے ہوئی اوراس کاتعلق کوئٹہ سے ہے جس کو گولیاں مارکرقتل کردیاگیاہے۔لیویز نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔لیویز اس سلسلے مزید تفتیش کررہی ہے۔