خبرنامہ بلوچستان

چمن بارڈرکراسنگ پرکشیدگی برقرار

چمن: (اے پی پی) پاک افغان سرحد پربھارت نوازافغان شہریوں کے ہاتھوں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کیے جانے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ آج پانچویں روز بھی چمن کا سرحدی راستہ مکمل طور پر بند ہے جبکہ ’دوستی گیٹ‘ کے اطراف میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیںاکستان اور افغانستان کے مابین چمن بارڈر پر گزشتہ چار روز سے ہر طرح کی آمد و رفت بند ہے۔ بارڈر سیل ہونے کے باعث افغانستان کے جنوب مغربی علاقوں میں نیٹو افواج کے لیے سامان کی سپلائی، جو کہ اسی روٹ سے ہوتی ہے، بھی معطل ہے۔ اٹھارہ اگست کو منظم سازش کے تحت بھارت نواز افغانیوں نے نہ صرف باب دوستی پر پتھراو¿ کیا تھا بلکہ نعرے بازی بھی کی تھی جس کے بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا۔