خبرنامہ بلوچستان

چمن بارڈر پر حالات معمول پر آگئے

چمن :(اے پی پی )پاک افغان چمن بارڈر پر کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاک افغان تورخم باردڑ پر کشیدگی کم ہونے کے بعدپاک افغان چمن بارڈر پر بھی حالات معمول پرآگئے اور پاکستان اورافغانستان کے درمیان مال بردارٹرک ،گاڑیوں اور لوگوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہوگئی ۔