خبرنامہ بلوچستان

چمن: سحری کھانےسے14افراد کی حالت غیر

چمن : (اے پی پی )چمن میں شین تالاب کے علاقے میں سحری کا کھانا کھانے سے چودہ افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ریسکیو ذرائع کے م طابق چمن کے علاقے شین تالاب میں سحری پر کھانا کھانے کے بعد ایک گھر کے چودہ افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے متاثرہونے والوں میں گھر کے مرد اور خواتین بھی شامل ہیں جس کو فوری طورپر سول ہسپتال چمن پہنچا دی گئی ، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ہسپتال کے ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اْلٹیاں اور عمل آرہی ہے جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی ہے۔