خبرنامہ بلوچستان

چمن :سیکیورٹی فورسزالرٹ؛ پٹرولنگ میں اضافہ

چمن (آئی این پی) طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ کے بعدچمن سرحد پر صورتحال کشیدہ ہو گئی، سرحد پر سیکیورٹی فورسز الرٹ کر دی گئی جبکہ پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد سے پاک افغان سرحد پر کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے، چمن بارڈر پر افغان فورسز کی بکتر بند گاڑیوں میں اضافے کے بعد پاکستان کی طرف سے بھی سیکیورٹی فورسز الرٹ ہو گئیں اور پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، بارڈر کے اطراف میں آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا۔(اح)