خبرنامہ بلوچستان

چمن سے لاپتہ ہونیوالے نوجوان فٹ بالر کی لاش رحمان کہول سے برآمد

چمن /قلعہ عبداللہ (آئی این پی )پاک افغان سرحدی شہر چمن سے لاپتہ ہونیوالے نوجوان فٹ بالر کی لاش رحمان کہول کے علاقے سے برآمدکرلی گئی ہے جس سے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے جبکہ قلعہ عبداللہ میں گاڑی کی ٹکر سے لیویزاہلکار جان کی بازی ہار گیا۔اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے رحمان کہول سے گزشتہ روز لاپتہ ہونیوالے نوجوان فٹ بالر حزب اللہ کی لاش فورسز نے برآمدکرلی ہے جس سے تشدد کے بعد فائرنگ کے بعد قتل کردیاگیاہے اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے دریں اثناء قلعہ عبداللہ بازار کے قریب کوئٹہ چمن شاہراہ پر تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا تاہم ڈرائیور گاری سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔