خبرنامہ بلوچستان

چمن شہرمیں ہلکی بوندا باندی ، گرمی کی شدت میں کمی آگئی

چمن:(اے پی پی)چمن شہر میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا۔چمن شہر اور گردونواح میں رات بھر گردآلو اور گرم ھوائیں چلنے کے بعد آج صبح اچانک بارش سے موسم خوشگواراور گرمی کی شدت میں بھی کمی ہوگئی اور بارش سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اْٹھے ہیں اور شہریوں کو گرد وغبار سے بھی کچھ وقت کے لئے سکون مل گیا۔ آسمان پر بادل چھائے جانے کی وجہ سے آج دن کو بارش کا امکان ہے۔