خبرنامہ بلوچستان

چمن: مال روڈ پریکےبعد دیگرے 2 دھماکے‘ 4 افراد زخمی

چمن: مال

چمن: مال روڈ پریکےبعد دیگرے 2 دھماکے‘ 4 افراد زخمی

چمن :(ملت آن لائن) صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں یکے کے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ چمن کے مال روڈ پر بجری میں دھماکہ خیزمواد مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کرد یے ہیں۔ چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 1 دسمبر کو بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق یاد رہے کہ 25 نومبر 2017 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔

………………………

اس خبر کوبھی پڑھیے….مجید اچکزئی کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

بلوچستان(ملت آن لائن)چھ ماہ قبل رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار محمد عطاء کے بیٹے نے رکن اسمبلی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے 20 جون کو ٹریفک سارجنٹ محمد عطا جاں بحق ہو گئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی کو حراست میں لے لیا تھا۔ ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس: عبدالمجید اچکزئی ضمانت پر رہا گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبدالمجید اچکزئی کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں آج جیل سے رہا کر دیا گیا۔ معظم عطاء کا کہنا تھا کہ 6 مہینے سے زیادہ ہو گئے ہیں لیکن بلوچستان حکومت نے کوئی امداد نہیں کی، ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے ہماری فائل وزیراعلیٰ ہاؤس میں پڑی ہے۔ معظم عطاء کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اس لیے حکومت خود اس کیس کی پیروی کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہم خود وکیل کرتے تو آج مجید اچکزئی رہا نہ ہوتا۔