خبرنامہ بلوچستان

چمن میں لیویز فورس کا آپریشن،مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

چمن:(اے پی پی)چمن کے علاقے میں لیویز فورس کا آپریشن،سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ۔تحصیلدار چمن یونس خان اچکزئی نے بتایا کہ ڑڑتالاب کے علاقے میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان،سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث مفرور ملزم علی شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کو لیویز فورس نے ڈرمائی انداز میں گرفتار کیا ۔ لیویز فورس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔