خبرنامہ بلوچستان

چمن: نوجوان نےگلےمیں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی

چمن:(اے پی پی) چمن میں رحمان کہول روڈ پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ پرجمالدالدین نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔لیویز نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔