خبرنامہ بلوچستان

چمن: پاک افغان سرحد پر ریڈ الرٹ جاری

چمن۔:(اے پی پی ) پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر کشیدگی کے بعد چمن میں بھی پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے اور سرحد پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے بھاری اور جدید ہتھیاروں سے لیس کرکے ان کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کا بھرپور جواب دینے کا بھی اہلکاروں کو آرڈر جاری کردیا گیا ہے تاہم پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کسی بھی چیز میں پہل نہ کریں اور ہر وقت مادر وطن کی دفاع کے لئے چوکس رہیں اور کسی قسم کی کوتاہی سے گریز کریں۔