خبرنامہ بلوچستان

چمن کومبنگ آپریشن ک دوران تین دہشتگرد گرفتار

چمن: (آئی این پی) ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز کومبنگ آپریشن جاری ہے ، چمن میں آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے، سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن جاری ۔ مختلف شہروں میں ملک دشمنوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں ۔ چمن کے علاقے گلدارہ باغیچہ میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا ۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ۔ گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب سے 2 بم برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ۔ صوابی کے علاقے ملک آباد میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دو بم برآمد کرلئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے دونوں بم ناکارہ بنا دیئے ۔