خبرنامہ بلوچستان

چند ٹکوں کیلئےبکنےوالےغداروں کومعاف نہیں کریں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کراچی: (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کراچی میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والے وکلا کی نجی ہسپتال میں عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا۔ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چند ٹکوں کے لیے بکنے والے غداروں کو معاف نہیں کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی زخمیوں کی عیادت کی ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلطی کر چکے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے 77 زخمیوں کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 8 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔