خبرنامہ بلوچستان

چند پیسوں کی خاطربلوچستان میں دہشتگردی کرائی جارہی ہے: سرفرازبگٹی

کوئٹہ(آئی این پی )وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چند پیسوں کی خاطر بلوچستان میں دہشتگردی کرائی جارہی ہے،مودی کے یاروں سے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،نریندر مودی اور اس کے حامیوں کو کسی دھکے کی ضرورت نہیں، ہم انہیں بلوچستان کے کونے کونے سے نکال دیں گے۔جمعرات کو وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے والے یہاں لوگوں کو قتل کرارہے ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان نے تقریب میں نعرے لگوائے کہ جو ’’ مودی کا یار ہے،وہ غدار ہے غدار ہے ‘‘،نریندر مودی کے یاروں کو کونے کونے سے نکال کر ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے یاروں سے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،چند پیسوں کی عوض دہشتگردی کرائی جارہی ہے،ہم بلوچستان میں امن و امان قائم کرنا چاہتے ہیں نہ کہ بلوچستان کی سرزمین پر خون خرابہ چاہتے ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں۔(خ م)