خبرنامہ بلوچستان

ڈھاڈرپولیس:3 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد

کوئٹہ :(اے پی پی)ڈھاڈرپولیس نے بولان کے علاقے دربی کے مقام پرچیکنگ کے دوران مزداٹرک سے 3 ہزار ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کوڈھاڈر پولیس نے بولان کے علاقے دربی کے مقام پرچیکنگ کے دوران ایک مزدا ٹرک نمبر137 TKS کوروک کرتلاشی لی توان سے 3 ہزار ایرانی ڈیزل برآمد کرکے مزداٹرک کے ڈرائیورنیازمحمد گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔