خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی؛ بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی؛ بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق
ڈیرہ بگٹی:(ًلت آن لائن) صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر پرفائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ نسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نامعلوم افراد نے گجرنامی شخص کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گجر، اس کی دونوں اہلیہ، 3 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔