خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی ،پرامن فورس کے رضاکار کے مکان پر حملہ، بچی سمیت دوافراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی (آئی این پی )ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کے پرامن فورس کے رضاکار کے مکان پر حملے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے علاقے نیلغ میں پیش آیا۔ اس علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے امن فورس سے تعلق رکھنے والے ایک رضاکار کے گھر پر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔