خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی: ایف سی اور حساس ادارے کاسرچ آپریشن ، ایک دہشتگرد گرفتار

ڈیرہ بگٹی (ملت آن لائن + آئی این پی) ایف سی اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد کرلیا۔منگل کو ایف سی اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد کیا گیا۔