خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی: ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ:(اے پی پی) ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی کارروائی کے دوران فورسز پر حملوں، گیس پائپ لائن اڑانے کے واقعات اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے اور بھاری مقدارمیں اسلحہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بھی ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشبتہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔