خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی :ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، 3 جاں بحق

ڈیرہ بگٹی:(آئی این پی ) ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد کے سرحدی علاقہ گوپٹ میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ لیویز حکام کے مطابق جان بحق والے تمام افراد مزدور پیشہ تھے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پلو خان ، گزی خان اور میر شامل ہیں ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔