خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی : گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سے اڑا دیا گیا

ڈیرہ بگٹی:(ملت+اے پی پی) کےعلاقے میں نامعلوم افراد نے 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سےاڑا دیا۔ واقعہ پیرکوہ کےعلاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےتباہ کردیا۔ دھماکا سےپیرکوہ سےسوئی جانے والی پائپ لائن سےپلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔