خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مرادجمالی:پانی کے تنازعہ پر حملہ تین افرادزخمی

ڈیرہ مرادجمالی:(اے پی پی)نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے میں پانی کے تنازعہ پر ایک ہی قبائل کے دوگروپوں کے افراد نے لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ کرکے تین افراد کوزخمی کردیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوافراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔میرحسن تھانہ پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے میرحسن کے گوٹھ ہونداخان میں جھکرانی قبائل کے دوگروپوں میں زرعی پانی کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا جس سے باپ بیٹے سمیت تین افراد صوبانی ،غازی ،عظیم جھکرانی زخمی ہوگئے۔ جنھیں فوری طور پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔جہاں طبی امداد کے بعد دوافراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔